12 اگست 2014 - 15:40
شہدائے غزہ کي تعداد ميں اضافہ

غزہ ميں صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں ميں تباہ ہونے والي عمارتوں اور مکانات کے ملبے سے کئي ديگر فلسطيني شہريوں کے جنازے نکلنے کے بعد شہيد ہونےوالے فلسطينيوں کي تعداد انيس سو چواليس ہوگئي ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ ميں صہيوني حکومت کے وحشيانہ حملوں ميں تباہ ہونے والي عمارتوں اور مکانات کے ملبے سے کئي ديگر فلسطيني شہريوں کے جنازے نکلنے کے بعد شہيد ہونےوالے فلسطينيوں کي تعداد انيس سو چواليس ہوگئي ہے -

فلسطيني ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح کے علاقے ميں ايک فلسطيني شہري جو صہيوني حکومت کے حملے ميں بري طرح زخمي ہوگيا تھا وہ بھي زخموں کي تاب نہ لاکر مصري اسپتال ميں شہيد ہوگيا ہے -
اس درميان ايک شيرخوار فلسطيني بچي بھي زخموں کي تاب نہ لاکر شہيد ہوگئي- گذشتہ آٹھ جولائي کو غزہ پر شروع ہونےوالے صہيوني فوج کے وحشيانہ حملوں کے دوران دوسري بار بہتر گھنٹے کي عارضي جنگ بندي نافذ ہے -

دوسري جانب صيہوني فوجيوں نے غرب اردن ميں مزيد فلسطينيوں کو گرفتار کرليا ہے-
صيہوني فوجيوں نے منگل کي صبح بيت المقدس کے شمالي علاقے ميں بھي واقع کيمپوں ميں موجود متعدد فلسطينيوں کو کرفتار کرليا -

.......

/169